جنین کی دیت
حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جنین (یعنی ماں کے پیٹ میں موجود بچے کی دیت) کے عوض میں ایک غلام یا لونڈی یا ایک گھوڑا یا خچر ادا کرنے کا حکم دیا۔
(سنن ابوداؤد،رقم 4579)
کئی جلیل القدر صحابہ سمیت پانچ سو صحابہ کرام کو پانے والےتابعی امام شعبی (مئولد 21ھ) فرماتے ہیں:"لونڈی غلام کی قیمت پانچ سو درہم ہے۔" (سنن ابوداؤد، رقم 4580)
نکتہ: غلام لونڈی کی قیمت سے مساوات کے مطابق اس دور میں ایک گھوڑے یا خچر کی قیمت بھی نکالی جا سکتی ہے۔
یہ اوپر والی دیت اس صورت میں ہے اگر کوئی آزاد عورت کا حمل نقصان پہنچا کر ضائع یا ختم کر دے۔ لونڈی یا باندی کے حمل کو نقصان پہنچانے پر دیت کا معاوضہ بھی اس لونڈی کی قیمت کے اعتبار سے ہو گا۔
چنانچہ مشہور تابعی حضرت حسن بصری فرماتے ہیں: "لونڈی کے پیٹ کے بچے (کی دیت) میں ماں کی قیمت کا دسواں حصہ ہے۔"
(مصنف ابن ابی شیبہ، رقم 27827، 27828)