عذاب قبر کا بیان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے جبکہ میرے پاس ایک یہودی عورت موجود تھی اور وہ کہہ رہی تھی کہ کیا تمھیں پتہ ہے کہ قبروں میں تمھارا امتحان ہو گا؟
عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خوفزدہ ہو گئے اور فرمایا: "یہود کی ہی آزمائش ہو گی۔"
حضرت عائشہ نے بتایا: کچھ دن گزرنے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "کیا تمھیں پتہ چلا کہ مجھے وحی کی گئی ہے کہ تم قبروں میں آزمائے جاؤ گے؟"
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ عذابِ قبر سے پناہ مانگا کرتے تھے۔
(صحیح مسلم، کتاب المساجد و مواضع الصلاۃ، باب استحباب التعوذ من عذاب القبر، رقم 584، دارالسلام 1319)