رسول اللہ ﷺ کی ازواج مطہرات
الإمام الحافظ المجتهد ذو الفنون (سير أعلام النبلاء للإمام الذهبي، ج10 ص491) ابو عبيد القاسم بن سلام فرماتے ہیں:
"یہ بات ثابت ہے اور ہمارے نزدیک صحیح ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اٹھارہ (18) عورتوں سے شادی کی۔ ان میں سے سات عورتیں قریش کے قبیلوں سے ہیں، ایک قریش کے حلیف قبیلے سے، سات ازواج دیگر اہل عرب سے ہیں، ایک کا تعلق بنی اسرائیل سے ہے۔۔۔۔ 
ابوعبیدہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے جس خاتون سے شادی کی، وہ حضرت خدیجہ ہیں۔ ان کے بعد زمانہ اسلام میں مکہ میں سودہ بنت زمعہ سے شادی کی، ہجرت سے دو سال قبل حضرت عائشہ سے نکاح کیا، جنگ بدر کے بعد 2 ہجری کو مدینہ منورہ میں ام سلمہ سے شادی کی، اسی سال حفصہ بنت عمر سے شادی کی، یہ پانچ خواتین قریش سے تھیں۔ پھر 3 ہجری میں زینب بنت جحش سے شادی کی، پھر 5 ہجری کو جویریہ بنت حارث کے ساتھ شادی کی، پھر 6 ہجری میں ام حبیبہ بنت ابوسفیان سے شادی کی، پھر 7 ہجری کو صفیہ بنت حیی کے ساتھ شادی کی، پھر میمونہ بنت حارث کے ساتھ شادی کی، پھر فاطمہ بنت شریح کے ساتھ شادی کی، پھر زینب بنت خزیمہ سے شادی کی، پھر ہند بنت یزید کے ساتھ شادی کی، پھر اسماء بنت نعمان کے شادی کی، پھر قتیلہ بنت قیس جو اشعث کی بہن ہیں، کے ساتھ شادی کی، پھر سناء بنت صلت سلمیہ کے ساتھ شادی کی۔"
(المستدرك للحاكم، رقم 6713 / سير أعلام النبلاء للإمام الذهبي، ج2 ص254 / تخريج أحاديث الكشاف للزيلعي، ج3 ص120)